ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار:ماں کے چتا کو آگ لگاتے ہی حرکت قلب بند ہوجانے سے بیٹا بھی ہوگیا فوت

کاروار:ماں کے چتا کو آگ لگاتے ہی حرکت قلب بند ہوجانے سے بیٹا بھی ہوگیا فوت

Wed, 20 Feb 2019 22:56:46    S.O. News Service

کاروار 20؍فروری (ایس او نیوز) کاروار تعلقہ کے سدّارا گاؤں میں ایک دردناک منظر اس وقت سامنے آیا جب اپنی ماں کی چتا کو آگ لگانے کے بعد بیٹا ہارٹ اٹیک کی وجہ سے فوت ہوگیا۔

ساوتری کولامباکر نامی خاتون کی آخری رسومات انجام دی جارہی تھیں۔ اس کے بیٹے منجوناتھ کولامباکر(49سال) نے شمشان میں اپنی ماں کی چتا کو آگ لگائی۔اور پھر اس نے اپنے سینے میں درد ہونے کی شکایت کی۔ فوری طور پر اسے سدّارا کے پرائمری ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا اوروہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ، لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ماں کے ساتھ ہی منجوناتھ کی اس اچانک موت کی وجہ سے منجوناتھ کے بیوی بچوں کے علاوہ پاس پڑوس کے لوگوں کے لئے بھی سخت صدمہ پہنچا ہے۔


Share: